HUAWEI Cloud اور رازداری کے متعلق بیان
HUAWEI Cloud ایک سروس ہے جو Aspiegel Limited کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے، جو آئرلینڈ میں واقع Huawei کا ایک ذیلی ادارہ ہے (آئندہ بطور "ہم"، "ہمیں" یا "ہمارا" حوالہ دیا جائے گا)۔ HUAWEI Cloud خودکار طور پر آپ کے ڈیٹا کو سنک، بیک اپ، اور کلاؤڈ سرور پر اپ لوڈ کرتا ہے تا کہ آپ لاگ ان ہونے کے بعد کسی بھی ڈیوائس پر لاگ ان ہو کے اس تک رسائی اور نظم کر سکیں۔
یہ بیان وضاحت کرتا ہے:
1. ہم آپ کے بارے میں کون سا ڈیٹا جمع کرتے ہیں؟
2. ہم آپ کا ڈیٹا کیسے استعمال کرتے ہیں؟
3. ہم آپ کا ڈیٹا کتنے عرصے تک محفوظ رکھتے ہیں؟
4. ہم آپ کا ڈیٹا کیسے شیئر کرتے ہیں؟
5. آپ کے حقوق اور اختیارات کیا ہیں؟
7. ہم اس بیان کو کیسے اپ ڈیٹ کرتے ہیں؟
1 ہم آپ کے بارے میں کون سا ڈیٹا جمع کرتے ہیں؟
HUAWEI Cloud سروس کے حصہ کے طور پر، ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا صرف اس بیان میں مذکور مقاصد کے لیے جمع اور استعمال کریں گے۔ ذاتی ڈیٹا سے مراد ایسی معلومات ہیں جو ہمیں آپ کی بطور صارف شناخت کے قابل بناتی ہیں۔
ہم مندرجہ ذیل ڈیٹا جمع اور پروسیس کرتے ہیں:
•اکاؤنٹ کی معلومات: جیسا کہ اکاؤنٹ کا نام، ای میل پتہ، فون نمبر، پروفائل کی تصویر، صارف کا نام، ملک کا کوڈ، اکاؤنٹ کا شناخت کار اور صارف خدمت کا ٹوکن۔
•ڈیوائس کی معلومات: جیسا کہ ڈیوائس کی ID (جیسا کہ آپ کے سسٹم کے مطابق MEID، UDID یا IMEI)، OAID، ڈیوائس کا ماڈل، آپریٹنگ سسٹم، APK کا ورژن اور زبان کی ترتیبات۔
•نیٹ ورک کی معلومات: جیسا کہ IP پتہ، نیٹ ورک کی قسم اور کنکشن کی حالت۔
•سروس کے استعمال کی معلومات: جیسا کہ HUAWEI Cloud کا ورژن، ڈاؤن لوڈ کا ذریعہ، ایپ کھولنے اور بند کرنے کا وقت، انسٹال شدہ ایپس کی فہرست، کلکس اور سامنا، پیکج کی معلومات (نام، گنجائش اور مدت)، خریداری کی معلومات (وقت، رقم اور آرڈر کی ID)، سسٹم لاگز اور خرابی کے لاگز۔
•سنک کردہ، بیک اپ کردہ اور اپ لوڈ کردہ ڈیٹا (آپ کی رجسٹرڈ HUAWEI ID کے ملک/خطے کی بنیاد پر دستیاب خصوصیات کی بنیاد پر نتائج مختلف ہو سکتے ہیں): جیسا کہ سنک کردہ ڈیٹا (روابط، کیلنڈر ایونٹس، Wi-Fi ترتیبات، نوٹس، تصاویر اور ویڈیوز سمیت)، Cloud بیک اپ ڈیٹا (بشمول رابطے، کیلنڈر ایونٹس، Wi-Fi کی ترتیبات، نوٹس، تصاویر اور ویڈیو ریکارڈنگ، کال لاگز، ہراسانگی کے فلٹر اور ترتیبات، پیغامات، فون مینیجر کی ترتیبات، براؤزر کے بک مارکس، موسم کی ترتیبات، اسکرین لے آؤٹ، کیمرے کی ترتیبات، فون کی ترتیبات، FM ریڈیو کی ترتیبات، الارم کی ترتیبات، SmartCare کی ترتیبات اور انسٹال شدہ ایپس کی فہرست)، Huawei Drive کی فائلیں (بشمول آپ کی اپ لوڈ کے لیے منتخب تمام مقامی فائلیں)، اور کلاؤڈ ویب سائٹ پر آپ کے بینک کارڈز کا نظم (ہٹانا یا معطل کرنا) کرنے کے لیے فرضی نام کا بینک کارڈ نمبر (آخری چار ہندسے)۔ بینک کارڈ کی معلومات کلاؤڈ پر محفوظ نہیں کی جاتیں۔
اگر آپ اپنے ڈیٹا کا نظم کرنے کے لیے HUAWEI Cloud کی باضابطہ ویب سائٹ (cloud.huawei.com) پر اپنی HUAWEI ID کے ساتھ لاگ ان کرتے ہیں تو مندرجہ ذیل ڈیٹا بھی جمع کیا جائے گا:
براؤزر اور استعمال کی معلومات: جیسا کہ کوکیز، IP پتہ، براؤزر کی قسم، منطقہ وقت، زبان، اور ماؤس اور کی بورڈ کے افعال۔ کوکیز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماریکوکی پالیسی پڑھیں۔
HUAWEI Cloud کو ڈیوائس کی معلومات حاصل کرنے اور اسٹوریج، کیمرہ، پیغام رسانی، روابط اور کیلنڈر تک رسائی حاصل کر کے سنکرونائزیشن اور بیک اپ کی سروس فراہم کرنے کے لیے فون تک رسائی کی اجازت درکار ہوتی ہے۔
2 ہم آپ کا ڈیٹا کیسے استعمال کرتے ہیں؟
HUAWEI Cloud کی فعالیتوں کو نافذ کرنے کے لیے، کلاؤڈ سنک، Cloud بیک اپ، Huawei Drive اور دیگر ڈیٹا سروسز کے بشمول، اسی طرح معاہداتی ذمہ داریاں ادا کرنے کی غرض سے ایپ کو گاہک کے تعلقات کے انتظام، تعاون اور مواصلت، گاہک کے شکایت کے ازالے، دیکھ بھال، سافٹ ویئر اور سسٹم اپ ڈیٹ، صارف کی شناخت اور تشخیص اور مرمت کے مقاصد کے لیے آپ کا ڈیٹا جمع اور پروسیس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
مزید برآں، ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا قانونی مفاد کی بنیاد پر مندرجہ ذیل مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں:
•شماریاتی اور مصنوع کی بہتری کے مقاصد کے لیے، آپ کے استعمال کی سرگرمی کی بنیاد پر مجموعی گروپس تخلیق کرنے سمیت۔ یہ ہمیں اپنے صارفین کی ضروریات سمجھنے اور ہماری موجودہ اور مستقبل کی سروسز اور پیشکشوں کا معیار اور صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کے قابل بناتا ہے۔ آپ ایسی پروسیسنگ پر اعتراض کر سکتے ہیں جیسا کہ ذیل میں سیکشن 5.5 میں بیان کیا گیا ہے۔
•مارکیٹنگ کے مقاصد، بشمول ہماری پیشکشوں کے متعلق مواصلت، فروخت کی ترویج اور دیگر تشہیری مقاصد، نیز تشہیر کے لیے مخصوص مجموعی گروپس تخیلق کرنے کے لیے۔ صارفین کی ترجیحات کو جاننا ہمیں ہماری پیشکشوں کی ہدف بندی کرنے اور ہمارے گاہکوں کی ضروریات اور توقعات کے مطابق بہتر مصنوعات اور سروسز پیش کرنے کے قابل بناتا ہے۔ آپ ایسی پروسیسنگ پر اعتراض کر سکتے ہیں جیسا کہ ذیل میں سیکشن 5.5 میں بیان کیا گیا ہے۔
•معلومات کی سکیورٹی کے مقاصد کے لیے؛ آپ کو محفوظ اور قابل اعتبار سروسز فراہم کرنے کے لیے بشمول سروسز کی مختلف اقسام کے غلط استعمال اور دھوکہ دہی کی نشاندہی اور روک تھام کے۔
جب ضرورت ہو، ہم آپ کو سروس سے متعلقہ اطلاعات بھیج سکتے ہیں (جیسا کہ سسٹم کی دیکھ بھال کے نوٹس، لین دین کے ریکارڈز، اور کلاؤڈ اسٹوریج کے استعمال کی یاد دہانیاں)۔ آپ سروس سے متعلقہ اہم اطلاعات، جو نوعیت میں تشہیری نہیں ہوتیں، موصول کرنے سے گریز نہیں کر سکتے۔
ہم ٹیکس اور اکاؤنٹنگ کے مقاصد کے لیے آپ کے پیکیج اور خریداری کی معلومات بھی عمل میں لائیں گے کیونکہ یہ ہم پر قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کے لیے درکار ہے۔
3 ہم آپ کا ڈیٹا کتنے عرصے تک محفوظ رکھتے ہیں؟
ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا اس بیان میں مذکور مقاصد کی ضرورت سے زیادہ دیر تک برقرار نہیں رکھیں گے۔
ہم آپ کا ڈیٹا صارف سے تعلقات کی مدت تک پروسیس کریں گے اور محفوظ رکھیں گے۔ اگر آپ بارہ (12) ماہ کے عرصے تک HUAWEI Cloud کا استعمال روک دیں گے تو آپ کا ڈیٹا حذف ہو جائے گا۔ اس صورت میں، ہم آپ کو بذریعہ ای میل اور دیگر موزوں ذرائع کے ذریعے حذف کرنے کا یاد دلائیں گے۔ جب آپ اپنی HUAWEI ID حذف کرتے ہیں تو آپ کے اکاؤنٹ سے متعلق ذاتی ڈیٹا اور اس کی وابستہ سروسز، جیسا کہ HUAWEI Cloud، مٹا دی جائیں گی۔ تاہم، ہم مندرجہ ذیل محفوظ رکھیں گے:
•HUAWEI Cloud پیکیج اور خریداری کی معلومات، آپ کی ٹرانزیکشن کی تاریخ سے سات (7)۔
•گاہک سے تعلقات کے نظم (جیسا کہ شکایات، ڈیٹا متعلقہ درخواستیں اور معاہدہ کے نظم کی معلومات) کے مقصد کے لیے پروسیس کیا جانے والا ذاتی ڈیٹا، آپ کی HUAWEI ID حذف ہونے کے پانچ (5) سال بعد تک؛ تجزیات اور مصنوع تیار کرنے، نیز فروخت کی ترویج اور مارکیٹنگ کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جانے والا ذاتی ڈیٹا، جمع آوری کی تاریخ سے بارہ (12) ماہ تک، بشرطیکہ آپ نے ایسی پروسیسنگ پر اعتراض کیا ہو۔
•آپ کے ڈیٹا اور سروسز کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پروسیس کیے جانے والے ڈیٹا بیک اپس اور ایپ لاگز، اپنی تخلیق کی تاریخ سے چھ (6) ماہ تک۔
•سرگرمی اور سسٹم کے لاگز متعلقہ شماریاتی تجزیے کی تکمیل کے فوراً بعد حذف کر دیے جائیں گے؛ خرابی کے لاگز معلومات کی جمع آوری کی تاریخ کے سات (7) دن بعد خودکار طور پر حذف ہو جائیں گے۔
برقراری کا عرصہ ختم ہونے کے بعد، ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کو حذف یا گمنام کر دیں گے، الا یہ کہ قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کی جانب سے کچھ اور مطلوب ہو۔
4 ہم آپ کا ڈیٹا کیسے شیئر کرتے ہیں؟
ہم آپ کا ڈیٹا روس میں واقع ڈیٹا سینٹرز میں محفوظ کرتے ہیں۔ ہم روس سے دیگر ممالک، جیسا کہ آئرلینڈ اور فن لینڈ اور EU/EEA اور روس سے باہر واقع دیگر ممالک کو ذاتی ڈیٹا کی منتقلی انجام دے سکتے ہیں۔ اس طرح آپ ہمیں روس کے قانون کے مطابق روس سے باہر سرحد پار واقع ممالک کو اپنا ذاتی ڈیٹا منتقل کرنے کی رضامندی دیتے ہیں۔
ہم آپ کا ڈیٹا صرف درج ذیل حالات میں شیئر کرتے ہیں:
•جب کسی قانونی کاروائی یا مجاز حکام کی جانب سے قابل اطلاق قوانین کے مطابق درخواست کی جائے، یا کسی قانونی کاروائی یا عمل کے حوالے سے مطلوب ہو۔
•جب کسی انضمام، حصولیابی، اثاثہ جات کی فروخت (جیسا کہ سروس کے معاہدے) یا کسی Huawei گروپ کے ادارے یا کسی دوسری کمپنی کی طرف سروس کی منتقلیوں کے لیے درکار ہو۔
5 آپ کے حقوق اور اختیارات کیا ہیں؟
آپ کو مندرجہ ذیل حقوق اور اختیارات حاصل ہیں:
5.1 اپنے ڈیٹا تک رسائی کریں
آپ اپنی ڈیوائس پر ترتیبات (Settings) > HUAWEI ID > رازداری سینٹر (Privacy center) > اپنے ڈیٹا کی درخواست دیں (Request your data) میں جا کر اپنے ذاتی ڈیٹا کی کاپی اور تفصیل کی درخواست کر سکتے ہیں جو ہم نے HUAWEI Cloud میں جمع اور محفوظ کیا تھا۔
آپ HUAWEI Cloud ایپ یا باضابطہ ویب سائٹ (cloud.huawei.com) سے اپنے سنک کردہ، بیک اپ کردہ یا اپ لوڈ کردہ ڈیٹا تک رسائی اور اسے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔
رسائی کی اضافی درخواست کے لیے، براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔
5.2 اپنے ڈیٹا کی تصحیح کریں
اپنے ڈیٹا کو تازہ ترین اور درست رکھنے کے لیے، آپ اپنی ڈیوائس پر ترتیبات (Settings) > HUAWEI ID میں جا کر اپنے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر کے اس میں ترمیم کر سکتے ہیں۔
آپ HUAWEI Cloud ایپ یا باضابطہ ویب سائٹ (cloud.huawei.com) سے اپنے سنک کردہ، بیک اپ کردہ یا اپ لوڈ کردہ ڈیٹا تک رسائی اور اس میں ترمیم بھی کر سکتے ہیں۔
5.3 اپنا ڈیٹا پورٹ کریں
آپ اپنی ڈیوائس پر ترتیبات (Settings) > HUAWEI ID > رازداری سینٹر (Privacy center) > اپنے ڈیٹا کی درخواست دیں (Request your data) میں جا کر اپنا ذاتی ڈیٹا پورٹ کر سکتے ہیں جو آپ نے HUAWEI Cloud میں ہمیں عمومی استعمال کردہ اور مشین کے پڑھنے لائق فارمیٹ میں فراہم کیا تھا۔
آپ HUAWEI Cloud ایپ یا باضابطہ ویب سائٹ (cloud.huawei.com) سے اپنا سنک شدہ، بیک اپ شدہ اور اپ لوڈ کردہ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔
5.4 اپنا ڈیٹا مٹائیں
آپ کسی بھی وقت کر سکتے ہیں:
•اپنا ڈیٹا اپنی ڈیوائس پر حذف کر کے اپنا سنک شدہ، بیک اپ کردہ، اور دیگر نوعیت کا ایپ ڈیٹا حذف کر سکتے ہیں۔ حذف کرنا خودکار طور پر کلاؤڈ پر سنک اور اپ ڈیٹ کر دے گا۔
•اپنا اسٹور کردہ ڈیٹا براہِ راست اپنی Huawei Drive پر حذف کر کے حذف کریں۔
•اپنا ڈیٹا بشمول روابط، تصاویر، ریکارڈنگز اور Huawei Drive کی فائلیں حذف کرنے کے لیے اصل HUAWEI Cloud ویب سائٹ (cloud.huawei.com) پر لاگ ان کریں۔
•اپنی HUAWEI ID حذف کریں۔ یہ آپ کی HUAWEI ID سے منسلک نجی ڈیٹا مٹا دے گا، بشمول HUAWEI Cloud میں آپ کا ذاتی ڈیٹا۔
•اپنے ذاتی ڈیٹا کی پروسیسنگ پر اعتراض کریں جیسا کہ سیکشن 5.5 میں بیان کیا گیا ہے۔ اگر آپ کا اعتراض درست ہے اور ہمارے پاس آپ کے ڈیٹا کی پروسیسنگ جاری رکھنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے، تو ہم آپ کے متعلقہ ڈیٹا کو مؤثر اعتراض کے دائرہ کار میں مٹا دیں گے۔
•اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے ذاتی ڈیٹا کی پروسیسنگ غیر قانونی ہے اور آپ کا ڈیٹا مٹا دیا جانا چاہیے تو ہم سے رابطہ کریں۔
5.5 پروسیسنگ پر اعتراض کریں
اگر آپ شماریاتی، مصنوعات کی بہتری یا فروخت اور مارکیٹنگ مقاصد کے تحت اپنے ڈیٹا پر عمل درآمد پر اعتراض کرنا چاہتے ہیں تو براہِ کرم ہم سے رابطہ کریں۔
درخواست کرتے وقت براہِ کرم درخواست کے دائرہ کار کی وضاحت کریں اور ہمیں اپنا ای میل پتہ یا فون نمبر فراہم کریں جو آپ اپنی HUAWEI ID کے ساتھ HUAWEI Cloud میں لاگ ان کے لیے استعمال کرتے تھے۔
آپ کی درخواست پر پیش رفت کے لیے ہم آپ کی شناخت کی تصدیق کے لیے آپ سے رابطہ کریں گے۔
5.6 پروسیسنگ محدود کرنا
اگر آپ اپنے ذاتی ڈیٹا کی پروسیسنگ محدود کرنا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔ آپ کو مندرجہ ذیل حالات میں اپنے ڈیٹا کی پروسیسنگ محدود کرنے کا حق حاصل ہے:
•آپ کا ڈیٹا غیر قانونی طور پر پروسیس کیا گیا ہے لیکن آپ اسے مٹانا نہیں چاہتے۔
•آپ کے پاس قانونی دعویٰ ہے جسے آپ کو قائم، استعمال یا دفاع کرنا ہے، اور جب ہم نے بصورت دیگر آپ کے ڈیٹا کو اپنے پاس نہیں رکھنا تھا تب آپ نے ہمیں اسے رکھنے کی درخواست کی تھی۔
•آپ کی اعتراض کی درخواست ہماری تصدیق کے لیے زیر التواء ہے۔
درخواست جمع کرتے وقت، اپنی درخواست کا ضمن اور بنیاد واضع کریں اور HUAWEI Cloud میں لاگ ان کرنے کے لیے استعمال ہونے والا اپنا ای میل پتہ یا فون نمبر ہمیں فراہم کریں۔
آپ کی درخواست پر پیش رفت کے لیے ہم آپ کی شناخت کی تصدیق کے لیے آپ سے رابطہ کریں گے۔
6 ہم سے رابطہ کیسے کریں؟
اپنے ڈیٹا متعلقہ حقوق استعمال کرنے کے بارے میں مشورہ آپ سیکشن 5 میں حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر بطور ڈیٹا متعلقہ فرد یا ہماری جانب سے آپ کے ذاتی ڈیٹا کی پروسیسنگ سے متعلق آپ کے کوئی سوالات، تبصرے یا تجاویز ہیں، یا آپ ہمارے افسر برائے ڈیٹا تحفظ سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔
ہمارے ہیڈ کوارٹرز کا پتہ: Aspiegel Limited, 1F, Simmonscourt House, Ballsbridge, Dublin 4, D04 W9H6, Ireland. رجسٹریشن نمبر 561134۔
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کو اس بیان یا ڈیٹا کی حفاظت کے قابل اطلاق قوانین کے مطابق پروسیس نہیں کرتے، تو آپ اپنے ڈیٹا کی حفاظت کے ادارے، یا آئرلینڈ کے ڈیٹا کی حفاظت کے کمشنر کو شکایت کر سکتے ہیں۔
7 ہم اس بیان کو کیسے اپ ڈیٹ کرتے ہیں؟
ہم آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ آپ ایپ کی ترتیبات میں اس بیان کے تازہ ترین ورژن چیک کرتے رہیں کیونکہ ہم وقتاً فوقتاً اسے اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ اس بیان میں مواد کی تبدیلیوں کی صورت میں، ہم آپ کو تبدیلی کی نوعیت کی بناء پر اطلاعی ڈائیلاگ، پش پیغامات، ای میلز وغیرہ کے ذریعہ پیشگی مطلع کریں گے۔
تازہ ترین اپ ڈیٹ: 3 جولائی، 2019